پنجاب

آئینی ترمیم پر عمران خان سے مشاورت ہوگئی، مزید مشاورت کریں گے، بیرسٹر گوہر


اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم
لاہور (قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہوگئی۔ کانفرنس روم میں ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ جاری رہی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت بھی ہوگئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔
عمران خان کی جانب سے آئینی ترمیم کیلئے منظوری سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بارے مولانا فضل الرحمان سے مل کے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ‏عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اڈیالہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی قیادت نے 3 رہنماؤں کو اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل جانے سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا تھا کہ 5 پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جائے گی تبھی وہ اڈیالہ جیل جائیں گے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں