ڈیرہ بگٹی سے لیویز ایس ایچ او سمیت 12 افراد لاپتہ، بازیابی کیلئے مل کر آواز اٹھائیں، بی وائے سی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ نے ایکس میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ “ڈیرہ بگٹی میں لیویز ایس ایچ او سمیت 12 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا، ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی حفاظتکیلئے پریشان ہیں ۔ جبری گمشدگیوں کی اس خطرناک لہر کی سب کو مخالفت کرنی چاہیے۔