خاران سے ایک شخص لاپتہ


خاران(قدرت روزنامہ)خاران بازارمیزان بینک حمل مارکیٹ سے عبید نامی شخص لاپتہ،ذرائع کے مطابق آج اتوار کے روز ایک بجے کے وقت خاران بازار میزان بینک حمل مارکیٹ سے دو گاڑی سوار مسلح افراد نے عبید اللہ ولد برکت اللہ تگاپی نامی شخص کو لاپتہ کرکے اپنے ہمراہ لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا،واضع رہے اس سے قبل لاپتہ عبید تگاپی 2018میں بھی لاپتہ ہوچکے تھے۔تاہم اب تک اغواء کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔