پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رکن ایوان بالا ثانیہ نشتر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں۔
ذرائع سینیٹر ثانیہ نشتر نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا، ثانیہ نشتر 2021ء میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوادیا۔