بیٹے کی سالگرہ کی پوسٹ پر شائقین کے شعیب ملک پر تنقید کے گولے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی الگ الگ سالگرہ منائی ہے۔
شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سالگرہ مبارک چیمپئن، دعا ہے کہ آنے والے سال خوشیوں سے بھرے ہوں، آپ ہمارے لیے باعث فخر بنو‘۔
ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’بےبی بوائے مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ 6 سال کے ہوگئے ہو۔ ہیپی برتھ ڈے لاڈو، آپ میرے لیے خوشی کا باعث ہو۔
یہ تو رہی بات کہ اذہان مرزا ملک کی سالگرہ پر اس کے والدین نے کیا پیغام دیا، اب بات کرتے ہیں مداحوں کی جنہوں نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
مداح ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر اب شعیب ملک سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں کا خیال ہے کہ والد اور بیٹے کے درمیان سرد تعلقات ان کی دوسری شادی کے بعد کافی واضح ہیں، بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اذہان اپنے والد کے ساتھ راحت محسوس نہیں کررہا ہے اور شعیب ملک اپنے بیٹے کے لیے جعلی جذبات ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔