امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ
امریکی وفد کو 3 اسیرملزمان تک قونصل رسائی دی گئی، جیل ذرائع
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد نےفارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی۔ ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی جوایک گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید،ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔