پاکستان

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جو نام ای سی ایل میں تھے نکال دئیے، وزیر قانون


ایک بار ای سی ایل میں نام آنے پر ریویو میں جانا پڑتا ہے، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں تھے وہ نکال دئیے ہیں۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے پر نظرثانی ہوتی ہے۔ پورے دعوے سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ نظرثانی کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق دیکھتے ہیں۔ کن اراکین کے نام ای سی ایل میں ہیں یا نہیں لسٹ کی سکروٹنی کر لیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل ہو جائے تو پھر ریویو میں جانا پڑتا ہے۔ ریویو کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ اس کی ایک ذیلی کمیٹی ہوتی ہے جس کی سربراہی مجھے سونپی گئی۔ جو ریویوز بھی اتے ہیں ہم پوری توجہ کے ساتھ سنتے ہیں۔ پچھلے ادوار میں بھی لوگ اس سے گزرے ہیں۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی ارکان اپنے شناختی کارڈز نمبرز سیکریٹری اسمبلی کو دے دیں۔ اگر پہلے سے بتاتے تو سکروٹنی کرکے آتا اور یہاں بتا دیتا۔ اگر کسی ضمانت ہوچکی ہے تو اسے دیکھا جائے گا۔ جو گڑھا کسی کے لیے کھودا جاتا ہے خود اسی میں گرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں