بلوچستان

دکی، سیکیورٹی کے مد میں ایف سی ٹیکس ختم، مائنز ایریا میں باڑ لگایا جائیگا، مائنز اونر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری


دکی(قدرت روزنامہ)کول مائنز اونر دکی کا اجلاس زیر صدارت قبائلی رہنماہ سردار معصوم خان ترین منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ ناصر ،میونسپل کمیٹی دکی کے چیرمین ملک کلیم اللہ ترین ،سابق چیرمین میونسپل کمیٹی دکی حاجی فتح محمد ناصر ،محمود خان جوگیزئی ،اکبر خان ناصر ،حاجی عبدالمنان ناصر ،اسد خان ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے یکم نومبر سے سیکورٹی ٹیکس 230 روہے ختم ہوگئے ہیں آئندہ کوئی بھی سیکورٹی ٹیکس جمع نہ کریں۔آئندہ فی ٹن 200 روپے صرف معاوضہ ٹیکس کی مد میں جمع کی جائیگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی پہلے کی طرح کول مائنز کو سیکورٹی اور کانوائے فراہم کریگی۔ایف سی کی جانب سے قائم کی گئی دکی کول مائنز کمیٹی بدستور برقرار رہیگی۔اسکے علاہ ڈپٹی کمشنر دکی سیکورٹی اسسسمنٹ کمیٹی قائم کریگا۔جسمیں کول مائنز اونر اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران ممبر ہونگے۔دکی سمیت پورے بلوچستان کے کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے بلوچستان کی سطح پر قانون سازی کی جارہی ہے آئندہ پندرہ دنوں تک بلوچستان اسمبلی اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کریگی جسکے بعد ایف سی لیویز پولیس اور سول سیکورٹی کول مائنز کو سیکورٹی فراہم کریگی اور باقاعدہ مائنز ایریے پر باڑ بھی نصب کی جائیگی

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں