ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟


ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک خاصیت سے متعلق بات کی ہے جس نے 2017 کی فلم رئیس میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران ان پر دیرپا تاثر چھوڑا۔
لندن میں ایک تقریب میں ماہرہ نے شاہ رخ کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رُخ میں دوسروں کو واقعی قابل قدر محسوس کروانے کی صلاحیت ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو یہ ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ اس شخص پر دیتے ہیں جس سے وہ بات کر رہے ہیں، چاہے وہ ذاتی طور پر ہو یا فون پر۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں شاہ رخ کے بارے میں جو چیز خوبصورت ہے وہ یہ ہے کہ جب آپ ان سے بات کرتے ہیں یا انہیں میسج کرتے ہیں تو آپ بہت اہم محسوس کرتے ہیں، یہ ان کی خاصیت ہے کہ وہ سامنے والے کو امپورٹنس دیتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے، ماہرہ شاہ رُخ کے ساتھ فلم کرنے کے بعد سے ان کی سخاوت اور مہربانی کے بارے میں اکثر بات کرتی ہیں اور اپنا تجربہ شیئر کرتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Farid Qureshi (@faridqureshi_uk)

واضح رہے کہ کچھ دن قبل رئیس کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش اور رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے ماہرہ کی کاسٹنگ کے پیچھے کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں ایسی اداکارہ کی تلاش تھی جو شاہ رخ خان کی عمر کے مطابق ہو اور آسیہ کے کردار کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ 50 سال کے تھے اس لیے ہمیں ایک ہیروئن کی ضرورت تھی جو کم از کم 30 سال کی ہو۔
راہول ڈھولکیا کے مطابق ماہرہ کو جس چیز نے دیگر اداکاراؤں سے الگگیا وہ اس کی ہندی پر کمان اور اس کردار میں وہ معصومیت تھی۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ شاہ رخ کی بیوی گوری کی والدہ نے ماہرہ کو ٹی وی پر دیکھا اور شاہ رُخ کو بتایا کہ اس لڑکی کو کاسٹ کر سکتے ہو جس کے بعد ماہرہ خان کا انتخاب کیا گیا۔