بلوچستان میں فوجی آپریشن کی راہ ہموارکی جارہی ہے، مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے حکمران سیکورٹی ادارے غافل،فوجی آپریشن کی راہ ہموارکی جارہی ہے،جعلی حکومتوں کے زریعے ترمیمات جمہوریت،جمہوری اداروں اورسیاست کی توہین ہے۔ملک دیوالیہ،ادارے تباہ،بے روزگاری غربت،بدعنوانی بدامنی عروج پرمگرجعلی حکمرانوں کوآرمی چیف کی ملازمت بڑھانے کی فکرہے۔آئینی ترامیم بڑوں کے ذاتی پارٹی مفادات کیلئے کیے جارہے ہیں۔آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے قانونی مارشلا کی راہ ہموارہوگئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم وجبرلاقانونیت،مہنگائی بدعنوانی بدامنی کے خلاف ہرفورم پرآوازبلندکررہی ہے۔ فارم47جیسی سازشوں کی بدولت عوام وجمہوریت دشمن ترامیم ہورہی ہیمالک چوکیدارکا غلام بن گیا۔انہوں نے کہاکہ قومی پارٹیاں مسلم لیگ،پیپلزپارٹی،اس کے اتحادی کواقتداردینے کے بعدیہی امیدتھی کہ قومی مفادات،قومی ایجنڈے کوپس پشت ڈال دیاجائیگاوہی ہورہاہے۔دہشتگردی ایکٹ میں آرمی کو شک کی بنیاد پر بغیر کسی وارنٹ ،عدالتی حکم کے کسی بھی فرد کو 90دن تک حراست میں رکھنے کے اختیارات دینا گویا پاکستان میں قانونی مارشل لا کا راستہ ہموار ہوگیا۔اس سے ملک سیاسی عدم استحکام کے دلدل میں مزید دھنس جائے گا۔یہ فوج کے ادارہ جاتی استحکام اور میرٹ کیلئے نقصان دہ ہوگا،آنے والا دور جبری گمشدگیوں، میڈیا پر قدغنوں، سوشل میڈیا پر کریک ڈان اور جمہوری آزادیوں کو دبانے کاخدشہ ہے۔فارم 47کی مسلط شدہ حکومت نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے چہرے کو داغدار کردیا۔