ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست، کملا ہیرس کو چُپ لگ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھانے والی امیدوار کملا ہیرس ہار کے بعد ابھی تک خاموش ہیں۔ ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ شاید وہ شکست سے اس قدر دلبرداشتہ ہیں کہ کچھ لکھنا، بولنا ہی نہیں چاہ رہی ہیں۔
17 گھنٹے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں وہ امریکی قوم بالخصوص اپنے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ قطاروں میں کھڑے رہیں۔ اس سے قبل کہ پولنگ کا وقت ختم ہوجائے، قطاروں میں شامل ہوجائیں اور کھڑے رہیں۔ آپ کا حق ہے کہ آپ کی آواز سنی جائے۔ اگر آپ کو ووٹ کاسٹ میں کوئی دشواری پیش آئے تو ووٹر اسسٹنس ہاٹ لائن نمبر پر فون کریں۔
اس پوسٹ کے بعد کملا ہیرس کی طرف سے کوئی پوسٹ شائع نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس کے مقابلے میں 277 الیکٹرول ووٹس لیکر میدان مارلیا ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 277 ووٹ حاصل کرکے پہلے اور ڈیموکریٹس کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔