اسکول کےاوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بندکرنےکامطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) میٹروول سائٹ،مومن آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسکول کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے اسکول انتظامیہ اور طلبا عاجز آگئے . مسئلے کےحل کےلیے آل پرائیویٹ اسکولز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین سردار ملک کی سربراہی میں جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا .

سردار ملک نے کہا اسکول کےاوقات میں صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ایک بجے کے دوران کے الیکٹرک غیرمنصفانہ طو رپر دو بار لوڈ شیڈنگ کرتی ہے . بجلی کی طول بندش سے علاقے کےنجی اسکولوں کے علاوہ سرکاری اسکولز اور کالجز میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا پریشانی سے دوچار ہیں . بجلی کی طویل بندش کے دوران اسکول انتظامیہ کےلیے متبادل انتظام درد سر بن گیا . میٹروول سے بلوں کی سو فیصد وصولی کے باوجود کے الیکٹرک کی ڈھٹائی قابل مذمت ہے . وائس چیئرمین جمیل اصغر نے کہا کے الیکٹرک کے حکام نے بچوں پر رحم نہ کیا اور ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر طلبا کو سڑکوں پر لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا . اس سے پہلے کہ ہزاروں طلبا مرکزی سڑک بند کرکے بزنس حب میں واقع کے الیکٹرک کے علاقائی دفتر کا گھیراؤ کریں، ارباب اختیاراس مسئلےکاپرامن حل نکالیں . اجلاس کےشرکا نےاتفاق کیاکہ پہلے مرحل میں کے الیکٹرک کے حکام سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اگر انہوں نے جائز مطالبے کو تسلیم نہ کیا تو پھر میٹروول، فرنٹیئرکالونی، مومن آباد،ضیاکالونی سمیت دیگر علاقوں کےاسکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا سڑکوں پر آجائیں گے . اس اقدام سے نظام میں خلل پیدا ہوجائے گا جس کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوگی . اجلاس میں نائب صدر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری نصیب الرحمان، محمد لطیف، تیمور خان، بابرخان جدون، عطاءاللہ، فیاض جدون، مولانا محمد، محمد عمیر، اسماعیل خان، جاوید خان، خیراللہ عزیز، سید ولی احمد، اعجاز احمد، شمس الہادی،یونس احمد، نہال احمد اور دیگر اسکول مالکان اور پرنسپل نے شرکت کی . تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہیں اور اپنے جائز حق کے حصول کےلیے وہ ہر حد تک جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں