الیکشن ٹریبونل، پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہ گورگیج کی کامیابی برقرار، مالک بلوچ اور حسین واڈیلہ کی اپیل خارج
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل نے این اے 259 گوادر کم کیچ پر دائر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی برقرار رکھی ، انتخابی عذرداری حسین واڈیلا اور ڈاکٹر مالک بلوچ نے دائر کی تھی بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر نواز رانا نے کی ، دوران سماعت عدالت نے این اے 259 گوادر کم کیچ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این اے 259 پر انتخابی عذرداری کی دونوں درخواستیں خارج کر دی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ایم این اے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نار کوٹکس حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی برقرار رکھی اورنیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ اور حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی۔