وفاقی وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی


آئی ایم ایف وفد کی وزیرخزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد کی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کا دوسرا روز ہے،جہاں آئی ایم ایف کےوفد کی مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کیا،وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک،چئیرمین ایف بی آر ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیئے گئے،اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کا عزم کا اعادہ کیا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔