سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاست دانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہورت پر سمجھوتہ کیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیرت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ملک بھر میں موجود ہرشہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
مولانا فضل الرحمان کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کوششوں میں اپنے کردار کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نا ان کو مداخلت کی اجازت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ری پبلکن حکومت ہو یا ڈیموکریٹس، ڈونلڈ ٹرمپ ہو یا جوبائیڈن ہو دنیا کے لیے ان کی ایک ہی پالیسی ہے۔