اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں .
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے دونوں کی کیس سے بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کر دیاہے .
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آٹھ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا . کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی .
. .