کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور ازدواجی تجربات پر کھل کر بات کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے .
View this post on Instagram
حنا الطاف کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے متعلق مشورہ دیا ہے .
حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی ’صحیح عمر‘ نہیں ہوتی اور ہر شخص کو اپنے وقت کے مطابق فیصلہ لینا چاہیے نہ کہ کسی کہ دباؤ میں آکر .
ان کا کہنا تھا کہ رشتہ داروں کے دباؤ میں آکر شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جب آپ کو اپنا ہمسفر مل جائے تب ضرور شادی کرنی چاہیے کیونکہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے .
View this post on Instagram
یاد رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی سے شادی کی تھی، تاہم ان کے درمیان علیٰحدگی ہوگئی . آغا علی نے احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ علیٰحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے .
علیٰحدگی کے بعد حنا الطاف نے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی دوبارہ شروع کر دی ہیں اور وہ ایک نئے ڈرامے ’ہجر‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی . اس کے علاوہ حنا نے ایک مرتبہ پھر یوٹیوب پر ولاگنگ دوبارہ شروع کر دی ہے .
. .