اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا .
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے .
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا . الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی .
. .