صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا


چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صبا قمر ایک ورسٹائل اور سپر ٹیلنٹڈ پاکستانی اداکارہ ہیں۔ وہ ہٹ پاکستانی ڈراما سیریلز اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ڈراموں میں باغی، چیخ، فراڈ، ڈائجسٹ رائٹر، بنٹی آئی لو یو، پانی جیسا پیار، سنگت، تھکن، سر راہ، سیریل کلر، میں چاند سی، پاگل خانہ اور حسن کے نام شامل ہیں۔
اداکارہ کی اداکاری او ٹی ٹی سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں بھی تھی جس میں ان کے مدمقابل تجربہ کار اداکار نعمان اعجاز تھے۔
چند دن قبل صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر ناقدین نےبےحد تنقید کی تھی۔ ابھی اس ویڈیو کی بازگشت جاری تھی کہ سوشل میڈیا پرایک اور ویڈیو آگئی جس میں صباقمر نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ کر مخاطب ہورہی ہے
حال ہی میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر مسز اینڈ مسٹر شمیم کی صبا قمر کا ایک وائرل بی ٹی ایس کلپ گردش کر رہا ہے۔ وائرل کلپ میں صبا قمر کو نعمان اعجاز کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی وجہ سے ان کا جم سیشن ضائع ہوگیا۔ ان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہا ۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیوکے سامنے آتے ہی صباقمر پر تنقید شروع کردی۔ بیشتر صارفین اسے ہندو مذہب کے بھگوان سے جوڑ رہے ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ انہون نے بھگوان نہیں بلکہ بھاگوان کہا ہے اور اس کا مطلب عالی وقار ہے۔