توشہ خانہ ون کیس؛نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سز اکالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ون کیس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سز اکالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کردیا جائے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل علی ظفر نے دلائل کا آغاز کردیا،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کررہا ہوں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ دے دیں، اس متعلق پریشان نہ ہوں، آرڈر کردینگے،علی ظفر نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں بھی استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض نہیں کروں گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا پیپربکس بنی ہوئی ہیں؟پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہاکہ میں خودتوشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں،میں نے اعتراف کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سز امعطل کرنے کا بیان دیا تھا، نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سز اکالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کردیا جائے .
. .