صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیاپاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیاپیپلز پارتی کے اراکین اسمبلی نے استدعا کی ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی باقاعدہ نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کریںپارلیمانی لیڈر کی نامزدگی کی درخواست آج جمعہ کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کو جمع کروائی جائے گی