اس دن کے بعد سے ان کا ٹھکانہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے، اور ان کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں . بیان میں مزید کہا گیا ہے بلوچ وائس فار جسٹس تمام سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء، طلباء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہو کر سیف اللہ رودینی کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں . مہم کی تفصیلات:تاریخ: 22 نومبر 2024وقت: 8 بجے رات سے 12 بجے تکہیش ٹیگ: #ReleaseSaifUllahRodeniسیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کے معاملے کو اجاگر کرنے اور ان کی بازیابی کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا گیا ہے کہ سوراب کے رہائشی سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکس پر ایک مہم چلائی جائے گی . بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ رودینی، جو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کانسٹیبل تھے، 22 نومبر 2013 کو سوراب سے خضدار ڈیوٹی پر جاتے ہوئے جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے تھے .
متعلقہ خبریں