احتجاج سے قبل پی ٹی آئی سینیئرقیادت کی اہم شخصیت سے ملاقات،بڑے فیصلے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے 3 رکنی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رات گئے ان کی رہائش گاہ پر کی۔ ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سابق اسپیکر اسد قیصر اور چیف وہپ عامر ڈوگر شامل تھے۔تحریک انصاف نے اسپیکر سے ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 24 نومبر کے احتجاج سے قبل مذاکرات کے تمام آپشنز استعمال کرنا چاہتی ہے،تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے اعلی سطح کی پارلیمانی کمیٹی کی بھی تجویز دی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ پہلے اپنی قیادت سے اجازت لے لیں ہم پارلیمنٹ کے فورم سے بات چیت پر تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد کےپی ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کیں،وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے سینیر رہنماؤں کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا، احتجاج اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بارے بھی اعتماد میں لیا۔
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر آج بھی مختلف سطح پر رابطے جاری رکھیں گے،دونوں دوبارہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں انھیں رابطوں بارے آگاہ کرینگے۔