بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منقتلی، وفاق کا اہم اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 27,000 زرعی ٹیوب ویلز کو سولرائز کرنے کے لیے وفاقی حکومت 70 فیصد سرمایہ فراہم کریگی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزارت خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم نے بلوچستان میں بجلی کے غیر ادا شدہ بلوں اور غیر قانونی استعمال کے مالی نقصانات پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان میں 27,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا اس منصوبے کے لیے 70 فیصد سرمایہ وفاقی حکومت فراہم کریگی۔
یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ ایک صاف ستھرا، زیادہ مؤثر، اور ایک اہم قدم ہے۔