مالک بلوچ کے فارم ہاوس میں IED کی برآمدگی کی مذمت ،نیشنل پارٹی و دیگر قوم پرست کھلے انداز میں دہشتگردی کی مذمت کریں،ظہور بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نےسماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے تربت فارم ہاؤس میں تخریب کاری کے غرض سے دھماکہ خیز مواد IED کی برآمدگی کی بھر پور انداز میں مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی نے پورے صوبے اور معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بشمول نیشنل پارٹی اور دیگر پارلیمانی قوم پرست کھلے انداز میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کریں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک نکاتی ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔