اغواء ہونے والابچہ میرا ہے،کوئی حکومت نہیں چاہے گی کہ بچے اغواءہو،بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں ،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف حل بتائیں ہم اس پر عمل کرینگے ۔آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں خود جواب دیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ،10 سالہ مصور خان کے اغوا پر افسوس ہوا،محسوس ہوتا ہے کہ اغواء ہونے والابچہ میرا ہے،کوئی حکومت نہیں چاہئے گی کہ بچے اغواءہو،بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں۔
آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف حل بتائیں ہم اس پر عمل کرینگے ۔آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں خود جواب دیں،بچوں کو اغواء کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے،بچوں کو اغواء کرنے والے اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔
وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا،جب تک موقع ہے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرونگا۔