فرار ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ کس نے لگائی؟ سنسنی خیز انکشافات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کنٹینر آگ لگنے سے جل گیا۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف بلیو ایریا میں ایک بڑی کارروائی کی، جس دوران کئی کنٹینرز کو جلتے ہوئے دیکھا گیا۔
آر وائی نیوز کے مطابق ایک جلتا ہوا کنٹینر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کا تھا۔ پولیس نے بھی تصدیق کی کہ یہی وہ کنٹینر تھا جس کا استعمال انہوں نے علاقے تک پہنچنے کے لیے کیا تھا۔
مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کے شیلنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جان بوجھ کر درختوں کو آگ لگائی تھی جو بے قابو ہو گئی اور بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے استعمال شدہ کنٹینر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے کامیابی سے نلیو ایریا کو پی ٹی آئی کے مظاہرین سے صاف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسی گاڑی میں علاقے سے روانہ ہوئے۔
اس دوران علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی گاڑی کو پولیس نے روک لیا۔ اسلام آباد کے آئی جی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ بشریٰ بی بی وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر نہ نکلیں۔