بلوچستان حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف جی گرلز ڈگری کالج کی طالبہ طاہرہ عارف اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی گفٹ کی۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جامعات، کالجز اور سیکنڈری اسکولز کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی، خواتین اور طالبات کو خود مختیار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم سے متعلق جلد پالیسی تشکیل دے کر آغاز کردیا جائے گا، بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، بلوچستان میں تعینات خواتین ڈپٹی کمشنر بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔