3 شادیاں کرنے والی ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

لڑکیوں کو اپنی شادی کا فیصلہ لینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، ریحام


کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اپنی شادی کا فیصلہ لینے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیئے۔
ریحام خان نے حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ساتھ ہی اس پر وضاحت بھی پیش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو شادی کے فیصلے کیلئے جلد بازی نہیں کرنی چاہیے اور پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے۔ ریحام نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی نصیحت کرتی ہیں کہ پہلے خود کو مضبوط کریں کسی قابل بنیں اور پھر شادی کا فیصلہ کریں۔
ریحام خان نے کہا کہ کئی لڑکیاں یہ سوچتی ہیں کہ شادی انہیں آزادی دے گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ لڑکیاں شادی کے بعد زیادہ قید ہوجاتی ہیں۔
ان کے مطابق شادی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ایک چوائس ہونی چاہیے، اور دباؤ کے تحت شادی کرنا درست نہیں کیونکہ ہمیشہ اچھا جیون ساتھی ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ شادی کا دباؤ صرف خواتین پر نہیں بلکہ مردوں پر بھی ہوتا ہے، اس لیے دونوں کو یہ دباؤ نہیں لینا چاہیے۔ والدین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں اور والدین کو چاہیے کہ انہیں تعلیم اور ہنر سکھائیں تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم رہ سکیں۔
ریحام خان نے والدین کو خبردار کیا کہ طلاق یا دیگر مشکلات کی صورت میں لڑکیوں کا بوجھ والدین پر بھی آ سکتا ہے اس لیے لڑکیوں کو خود مختار بنانا ضروری ہے۔