پی ٹی آئی احتجاج، پمز اسپتال اور پولی کلینک میں کتنی لاشیں اور زخمی پہنچے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے دعووں کے حوالے سے اسلام آباد کے پمز اسپتال نے اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا۔
پمز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اسپتال کے مطابق احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66 اہلکار جبکہ 36 سولینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا اور ان میں سے زیادہ تر افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی کچھ افراد ابھی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
علاوہ ازیں احتجاج کے دوران اسلام آباد کے پولی کلینک میں لائے گئے زخمیوں اور لاشوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمیوں کو لایا گیا۔