ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ ہفتے کو دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی توقع ہے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پور، کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت اور لورالائی میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آندھی کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔ مغربی ہواؤں کے باعث ملک بھر خصوصاً بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔ آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago