پاکستان

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا

کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، ترجمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپینز ٹرافی میں بھارت کی عدم شمولیت پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ آئندہ سال چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کریں گی۔ پاکستان کا یہی موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) میں بھی واضح طور پر پیش کیا جا چکاہے۔ واضح رہے کہ بھارت چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے علاوہ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *