حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک نیا اسمارٹ فون معتارف کرایا گیا ہے جو کہ کے 9 ایس کے نام سے پیش کیا گیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے . یہ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ریفریش ٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے . فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے . اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں . بڑے ڈسپلے کے باعث فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور 59 منٹ میں سو فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے . یہ فون سب سے پہلے چین میں یکم نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1700 یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوپو کمپنی کی جانب سے طاقتور اور سستا ترین فون معتارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت جان پر صارفین حیران رہ جائیں گے . اوپو کمپنی کے تمام موبائل فون اپنے بہتین کیمرا ٹیکنالوجی کے باعث جانے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں اس برانڈ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دن با دن اضاٖہ ریکارڈ کیا جارہا ہے .
متعلقہ خبریں