معیشت / کاروباری دنیا
حکومتی اقدامات بھی روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکے، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات بھی روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکے، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے بڑھ کر 278.05 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا ،امریکی ڈالر ایک پیسے اضافے سے 279روپے 7 پیسے کا ہوگیا ،یورو 41 پیسے مہنگا ہوکر 294.30 روپے کا ،برطانوی پاؤنڈ 1.22 روپے اضافے سے 354.17 روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار ہے ،سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرار ہے۔