بلوچستان

بلوچستان حکومت ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوائے گی، طریق کار کیا ہے؟

اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے 30 ہزار باہمت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں۔
بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی آخر سن لی گئی ہے، حکومت نے بیرون ملک ملازمت کا بندوبست کر دیا ہے، بلوچستان ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (BTEVTA) کی جانب سے اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6 ہزار نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کی اسکرینگ کے بعد تربیت کا عمل شروع ہو گا۔
منتخب امیدواروں کو سعودی عرب اور رومانیہ تعمیرات کے شعبہ میں کام کے لیے بھجوایا جائے گا۔ جرمنی کے لیے منتخب نوجوانوں کو صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ملازمتیں ملیں گی۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر روزگار کے مواقع ملنے سے بے بیروزگاری کی شرح میں کمی کے ساتھ معیشت بہتر ہو گی اور خوشحالی آئے گی۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *