بلوچستان کے بیشتر علاقے مغربی ہواؤں کے زیر اثر، آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے بیشتر علاقے تاحال مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران خضدار میں 60 ملی میٹر، لورالائی میں 16، بار کھان میں 14، ژوب میں 11، مسلم باغ میں 6، پشین میں 4 اور چمن میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے گا تاہم کوئٹہ، سبی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، زیارت، پشین، ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، بارکھان،نصیر آباد،لورالائی اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔