اب گھبرانے کا وقت آ چکا: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، جبکہ پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے کہ اب گھبرانے کا وقت آ چکا ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر آج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تو مہنگائی کا سونامی قوم کو لے ڈوبے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بڑھتی مہنگائی کے خلاف 22 کروڑ عوام کی آواز بن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ذات اور اقتدار کی نہیں بلکہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازاروں سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی مہنگائی کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Recent Posts

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

3 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

22 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

31 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

44 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

46 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

53 mins ago