بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈ ملک سکندر ایڈووکیٹ کی قیادت میں گورنر بلوچستان سے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی۔ وفد میں سردار عبدالرحمن کھتران، ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے، میر اسد بلوچ، عبدالواحد صدیقی، یونس زیری اور اکبر مینگل شامل تھے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میں آئینی اور جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرنے سے ہی عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے

میری ذاتی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام امور و معاملات باہمی افہام تفہیم اور جمہوری طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں ہمارے پاس تمام پارلیمانی امور و معاملات کو چلانے کا آئینی طریقہ موجود ہے جس کی پاسداری تمام پارلیمنٹرینز پر لازم ہے آئین پاکستان کے علاوہ زندگی کے معاملات کو طے کرنے کیلئے ہماری اپنی شاندار اقدار و روایات بھی ہیں اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے گورنر بلوچستان کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گورنر بلوچستان نے ان کے تحفظات اور مطالبات کو غور اور توجہ سے سنا اور آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

4 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

19 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

30 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

46 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

1 hour ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

1 hour ago