تربت گرلز ڈگری کالج کے اساتذہ، طلبہ اور فیملیز کا گوادر کا دورہ

گوادر کی سول انتظامیہ اور پاک فوج نے تربت سے آئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا


تربت (قدرت روزنامہ) تربت گرلز ڈگری کالج کے اساتذہ،طلبہ اورفیملیز کاگوادر کا دورہ کیا،گوادرکی سول انتظامیہ اور پاک فوج نےتربت سے آئےمہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
طلبہ اور اساتذہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورشہداء کے لیےخصوصی دعا کی،طلبہ اور اساتذہ کو گوادر پورٹ کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔
طالبات اور اساتذہ نے ملک کے دفاع کے لیےپاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،تربت سے آئے طلبہ نےگوادر کی سول انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔