روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہو کر 174 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 173 روپے 96 پیسے بڑھ کر 174 روپے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے پر اضافی دباؤ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ حکومت کو دباؤ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر غیر ملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی حکمت عملی بنانا ہو گی تاکہ ڈالر کی قیمت مزید نہ بڑھ سکے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

4 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

12 mins ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

24 mins ago

سم بلاک کرنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے ہیں: پی ٹی سی ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے…

30 mins ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

46 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

52 mins ago