وفاق نے پی پی ایل معاملے پر پیشرفت نہیں کی تومزید کارروائی کی جائے گی، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میںپی پی ایل (پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ) کے ساتھ معاہدہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیااس معاہدے کی مدت تقریبا پندرہ سال پہلے ختم ہو چکی تھی، لیکن پی پی ایل نے اس دوران ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے، تاہم صوبائی حکومت کو اس میں سے کوئی حصہ نہیں دیا گیاصوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیاوزیر اعلی نے کہا کہ وفاقی حکومت یا دیگر وفاقی اداروں کے ساتھ یہ مسائل شائستگی کے ساتھ مگر بھرپور طریقے سے اٹھائے جائیں گے۔اگر آج کے اجلاس کے بعد اس پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تواسمبلی اور کابینہ خصوصی اجلاس طلب کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔