جیل سے عدالت منتقل کرنے والی گاڑی کی تبدیلی پر شاہ محمود، پولیس انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی

شاہ محمود قریشی نے سنگل کیبن ڈالے میں جیل واپس جانے سے انکار کر دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)جیل سے عدالت منتقل کرنے والی گاڑی تبدیل کرنے پر سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پولیس افسران پر برہم ہوگئے۔
انسپکٹر شیخ حماد نے سابق وفاقی وزیر کو جیل سے لانے والا ڈبل کیبن ڈالا تبدیل کر دیا جس پر شاہ محمود قریشی نے سنگل کیبن ڈالے میں جیل واپس جانے سے انکار کر دیا۔
انسپکٹر شیخ حماد نے کہا کہ سر وہ گاڑی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل منتقل کرنے گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے افسران کو بتاؤ کہ میرے لیے وہی گاڑی واپس بھجوائیں جس پر لائے تھے، پولیس آج کل نجانے کس کی وفادار بن چکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے انسپکٹر کو حکم دیا کہ وہی ڈبل کیبن گاڑی منگوائیں، میں اسی گاڑی میں جانے کے لیے کمرہ عدالت میں انتظار کررہا ہوں، میری کمر میں تکلیف ہے اس لیے سنگل کیبن گاڑی میں سفر نہیں کر سکتا۔
کافی دیر احاطہ عدالت میں پولیس اور شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *