موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ اسپیڈمیں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔ سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست جہاں اوسط سپیڈ 297.62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔ 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ چوتھے نمبر پر چلی 265.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ، پانچویں نمبر پر امریکا 242.27 میگا بِٹس فی سیکنڈ، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 میگا بِٹس فی سیکنڈ، ساتویں نمبر پر فرانس 223.72 میگا بِٹس فی سیکنڈ، آٹھویں پر ڈنمارک 219.23 Mbps، 9ویں پر آئس لینڈ 213.98 میگا بِٹس فی سیکنڈ اور 10ویں نمبر پر اسرائیل ہے جہاں اوسط رفتار 206.42 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔
تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈ والے ممالک
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ Mbps میں ہیں اور اگر میگا بائیٹس فی سیکنڈ MBPS میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا ذکر کیا جائے تو ٹاپ 10 ممالک کی فہرست کچھ یوں ہے:
تیز ترین براڈبینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398.51 Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر قطر 344.34 Mbps، تیسرے پر کویت 239.83 Mbps، چوتھے پر جنوبی کوریا 141.23 Mbps، پانچویں پر نیدرلینڈز 133.44 Mbps، چھٹے پر ڈین مارک 130.05 Mbps، 7ویں پر ناروے 128.77 Mbps، 8ویں پر سعودی عرب 122.28 Mbps، 9ویں پر بلغاریا 117.64 Mbps اور 10ویں نمبر پر موجود لگسمبرگ میں اوسط سپیڈ 114.42 Mbps ہے۔
واضح رہے انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ 2 مختلف چیزیں ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ ظاہر کرتی ہے کہ ڈیٹا کی زیادہ سے زیادہ مقدار جو کنکشن پر منتقل کی جاسکتی ہے۔ اس میں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کی رفتار دونوں شامل ہوتی ہیں۔ یہ Kbps، Mbps یا Gbps میں ماپی جاتی ہے۔
ڈاؤن لوڈ سپیڈ وہ رفتار ہوتی ہے جس سے ڈیٹا انٹرنیٹ سے ڈیوائس میں منتقل ہوتا ہے۔یہ میگا بائٹس فی سیکنڈ (MBps) یا GBps میں ماپی جاتی ہے۔