دہشت گرد بلوچ نہیں اسلام آباد کے حکمران اور ایف سی ہیں، مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نوشکی نامہ نگار بلوچستان کے پہاڑوں پے موجود بلوچ نوجوان دہشت گرد نہیں اصل دہشت گرد پنڈی اسلام آباد کے حکمران اور ایف سی ہیں کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کرکے بلوچستان میں فوجی آپریشن اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے گوادر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان نے میر گل خان نصیر چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کہتے ہیں کہ بلوچستان سی پیک کی جومر ہے جبکہ سی پیک سے ترقی پنجاب اور دھماکے بلوچستان میں ہورہے ہیں بلوچستان میں باڈر سے غریب کا کاروبار بند جبکہ منشیات فروشوں کی کاروبار جاری ہیں انڈیا باڈر سے خود کاروبار کرنے والے ہمیں برادر اسلامی ممالک سے کاروبار کا حق نہیں دیں رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پنڈی کے حکمرانوں ایک بار پھر بلوچستان میں فوجی آپریشن اور بلوچوں پشتونوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا ہیں حکمرانوں نے ہمارے بچوں کو یتیم کرنے ہماری ماوں بہنوں کو بیوا بنانے کا فیصلہ کرلیا ہیں لہذا اب ہمیں بھی یکجا ہوکر فیصلہ کرنا ہوں گے کہ ہمیں عزت کی زندگی جینا ہے یا بیغیرتی کی زندگی جینا ہے پاکستان کو باڈر کے مزدوروں سے زیادہ نواز شرہف اور زرداری نے نقصان پہنچایا ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے حقوق نہیں دیئے گئے تو آزادی کی تحریک چلائینگے بلوچستان کے عوام کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کریں