ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی ؟ شعیب اختر نے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔شعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کل بروز اتوار 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق اختلافی بیانات کے بعد…

6 mins ago

“اے آئی بہت خطرناک ہے”، کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا شکار…

8 mins ago

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار…

23 mins ago

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ…

37 mins ago

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین…

56 mins ago

کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے…

1 hour ago