حکمران جان بوجھ کر ریاست کے خلاف نفرت کوخطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں، نواب اسلم رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں سے بے گناہ بلوچ طلبہ کو لاپتہ کرنا اوراسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی پکڑ دھکڑ سے ایسا لگتا ہے حکمران جان بوجھ کر ریاست کے خلاف نفرت کوخطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے فیڈریشن کو جڑواں شہروالے توڑنے میں مصروف کار ہیں ۔