وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت قانون نے وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامئےکے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات کی خصوصی عدالتوں کے علاوہ پیکا ایکٹ اور سائفر ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالتیں بھی کام کر رہی ہے۔