عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کتنی ہے اور پاکستان میں کتنی تبدیلی کا امکان ہے؟ جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے پیش نظر پاکستان میں بھی آئندہ پندروز کیلئے تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج خام تیل 74 ڈالر 49 سینیٹ فی بیرل تک فروخت ہو رہاہے ، تاہم پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹرکمی ہو سکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ متوقع ہے تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا ۔