سکردو سے سینگوش جانیوالی سیاحوں کی گاڑی لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5افراد جاں بحق، گاڑی لاپتہ


سکردو(قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان کے علاقے روندوکے مقام پر سیاحوں کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ملبے تلے دب گئی ، پہاڑی تودے میں دب کر پانچ افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کل شام پیش آیا تاہم اندھیرے کے پیش نظر رات کو ریسکیوآپریشن شروع نہ کیا جاسکا تاہم دن طلوع ہوتے ہی ریسکیو نے آپریشن شروع کردیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی سکردو سے شینگوس جارہی تھی کہ پہاڑی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسکیوآپریشن شروع کردیا ہے ۔
دوسر ی جانب سٹک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوپہ کے مقام پر ملبے تلے دبی گاڑی کا ٹائر مل گیا ہے جبکہ کل شنگوس جانے والی کوئی گاڑی لاپتہ ہے تاہم ریسکیو اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر مصروف ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد یا علاقہ ابھی واضح نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *