سب کو اس ملک میں مذہب کی مکمل آزادی حاصل ہے ، چیف جسٹس

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سب کو اس ملک میں مذہب کی مکمل آزادی حاصل ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام سے پہلے ہی مذہب کی آزادی کا اعلان کیا تھا ، آئین نے ہر قسم کے مذہب کے لوگوں کو جو اختیار دیا ہے اس کی پاسداری کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے اور سرکٹ ہاؤس کے شیو مندر میں جاری سالانہ میلے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش واکوانی نے چیف جسٹس گلزار احمد کا استقبال کیا اور انہیں شال ، تھر کی رلی اور لنگھی کا تحفہ پیش کیا ، اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور میلے میں پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال اور آتشبازی بھی کی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اس موقع پر نوارتری میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کو میلے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، سب کو اس ملک میں مذہب کی آزادی حاصل ہے کیوں کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام سے پہلے ہی مذہب کی آزادی کا اعلان کردیا تھا ، پراپرٹی پر قبضے کے کیسز آتے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین ایکویو ٹرسٹ بورڈ کو بارہا سمجھایا ہے کہ ہندو پراپرٹی واپس کروائی جائے ، سرکٹ ہاؤس مندر کے معاملے کو بھی دیکھیں گے ، کیوں کہ آئین نے ہر قسم کے مذہب کے لوگوں کو جو اختیار دیا ہے اس کی پاسداری کرتے رہیں گے۔
چیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار واکوانی نے کہا کہ چیف جسٹس کی آمد پر ان کے مشکور ہیں، ان کا اہلخانہ کے ہمراہ یہاں آنا ہندو برادری کیلیے اعزاز ہے ، چیف جسٹس کی بدولت ٹیری مندر تعمیر ہوچکا ہے، ٹیری مندر کے حوالے سے چیف جسٹس نے سخت ایکشن لیا ، اس مندر کے افتتاح کیلیے چیف جسٹس کو دعوت پیش کرتا ہو، کیوں کہ یہ مندر گلزار احمد کی وجہ سے فعال ہوا ہے۔
رمیش کمار نے کہا کہ مینارٹی کمیونٹی کے مندروں کی بحالی کیلیے چیف جسٹس نے اہم اقدامات کروائے لیکن مینارٹیز کی ملکیت پر قبضے آج بھی ہورہے ہیں ، سندھ میں پچاس فیصد ملکیت پر قبضے ختم نہیں ہوسکے، اویکیو ٹرسٹ کا سندھ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، سندھ حکومت کے مسائل ہیں جنہیں حل کروایا جائے، جیکب آباد میں ہمارے اقلیتی ممبر کو اٹھا کر مارا گیا، جامشورو میں بھی ایسا ہی واقعی رونما ہوا ، مینارٹیز کے ساتھ ظلم بند ہونے چاہیئے، سندھ حکومت ان معاملات پر سست روی سے کام لیتی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

5 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

10 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

17 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

29 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

33 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

39 mins ago